April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
For the first time in Germany, on March 10, 2024 in Frankfurt, a street is illuminated during the month of Ramadan. The daytime fasting month of Ramadan is one of the five pillars of Islam. Observant Muslims refrain from eating and drinking from dawn to dusk, and traditionally gather with family and friends to break their fast in the evening. It is also a time of prayers, with the faithful converging in large numbers at mosques, especially at night.

رمضان المبارک آتے ہی عالم اسلام میں مقدس ماہ کی رونقین ہرسو پھیل جاتی ہیں مگر بعض یورپی ممالک میں بھی رمضان کی سرگرمیاں دیکھی جاتی ہیں۔

جرمن شہر فرینکفرٹ میں اتوار کے روز رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے قومی سطح پر ایک منفرد مثال قائم کرتے ہوئے شہر کے گلیوں اور بازاروں کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔

انہوں نے باضابطہ طور پر ایک بڑے بینر کی نقاب کشائی کی جس میں “رمضان مبارک” لکھا ہوا تھا اور ستاروں اور لالٹینوں کی شکل میں روشنیوں کی نمائش کی۔

مقامی حکام اور جرمن میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جرمن شہر کو رمضان کے مہینے میں آراستہ کیا گیا ہے۔

فرینکفرٹ کی میونسپلٹی میں پہلی نائب نرگس الیگزینڈری گرنبرگ نے اس “حیرت انگیز” اشارے کا خیرمقدم کیا جو “فرینکفرٹ کے تمام باشندوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی” کی گواہی دیتا ہے۔جرمنی میں پہلی بار 10 مارچ 2024 کو فرینکفرٹ میں رمضان کے مہینے میں ایک گلی کو روشن کیا گیا ہے۔

جرمنی میں پہلی بار 10 مارچ 2024 کو فرینکفرٹ میں رمضان کے مہینے میں ایک گلی کو روشن کیا گیا ہے۔

1 من 4

انہوں نے ہفتے کے آغازمیں کہا کہ “بحرانوں اور جنگوں کے دور میں یہ روشنیاں سب کے لیے امید کی علامت ہیں اور ہمارے شہری اور متنوع معاشرے کی ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہیں”۔

اخبار “بلد” کے مطابق کولون کی گلیوں میں بھی پہلی بار رمضان کی سجاوٹ دیکھی گئی حالانکہ ان کی مالی اعانت نجی عطیات سے کی گئی تھی۔

اسلامی رابطہ کونسل کی فرینکفرٹ شاخ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا، جسے اس نے “ہمارے عالمی شہر کے ثقافتی اور مذہبی تنوع کی پہچان” کی علامت قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *