April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
من الفيديو

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کےایک چڑیا گھر میں پیش آنے والا منظر دیکھ کر ایسے لگا جیسے کوئی فلمی سین پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ چڑیا گھر میں ایک گوریلے کا دو خواتین سیاحوں کا تعاقب کرنا تھا جس پر دیکھنے والے دوسرے لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے اور گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہت بڑا جانور دو خواتین میں سے ایک کا پیچھا کر رہا ہے اور خواتین اس سے چھپنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ان مناظر میں گوریلا کو اپنے شکار کا پیچھا کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ وہاں پر موجود لوگوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے چیخ پکار کرکے خواتین کو متوجہ کرنے کی کوشش کی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پارک انتظامیہ نے کہا کہ “گارڈ کی غلطی کی وجہ سے ملازمین نے گوریلوں کے لیے مختص جگہ میں داخل ہو کر انہیں کھانا رکھنے کے لیے باہر منتقل کیا”۔

اس نے مزید کہا کہ “چڑیا گھر والے ان جانوروں کو تربیت دیتے ہیں اور اپنے علم اور تجربے کی بدولت انہوں نے حالات کو پرسکون کرلیا۔

آخر کار گوریلا پیچھے ہٹ گیا اور دونوں گارڈز اسے اپنی جگہ منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *