April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
حقل الجافورة (المصدر - موقع أرامكو الإلكتروني)

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ کے آٹھ فیصد حصص پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کی طرف سے رپورٹ کی گئی ہے۔

‘ایس پی اے’ کی رپورٹ کے مطابق حصص کی اس منتقلی کے بعد ‘آرامکو’ آئل کمپنی کے حصص 82 اعشاریہ 186 فیصد ہوگئے ہیں۔ حصص کی اس منتقلی کے بعد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثوں کی سطح نو بلین تک پہنچ گئی ہے اور یہ اگلے سال کے ہدف ایک ٹریلین ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔

خیال رہے اس سے پہلے اپریل 2023 میں ‘آرامکو’ کے حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے گئے تھے۔ اس وقت چار فیصد حصص کی منتقلی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو کی گئی تھی۔ تاہم اب ‘آرامکو’ کے 16 فیصد حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے پاس ہیں۔

‘ایس پی اے’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ‘آرامکو’ کے حصص کی منتقلی سے سعودی ویژن 2030 کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقعوں کو وسعت ملے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ‘پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نئے سیکٹرز شروع کرنے، سٹریٹیجک پارٹنرشپ بنانے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں عوام کی رسائی اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *