April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
رشتہ بھیج دیا ہے، بات پکی ہونے کا انتظار ہے: عائشہ عمر کا دلچسپ کیپشن

حال ہی میں پیچیدہ سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے حالیہ پوسٹ میں رشتہ بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔

طبی وجوہات کی بنا پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے سرجری کے بعد 7ویں دن کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں اسپتال یا کلینک کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ٹانکوں کی پٹے کھلوانے کے لیے اسپتال گئیں تھی۔اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو میں عائشہ عمر کے ڈاکٹر انہیں سرجری کا مکمل پروسس بھی سمجھاتے نظر آرہے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق انہیں پیلوِک بون کو کالر بون میں جوڑنے میں کافی دقت پیش آئی۔ ڈاکٹر نے ایکسرے رپورٹس کی مدد سے بھی اداکارہ کو سمجھایا کالر بون کے درمیان میں پیلوک بون کو کسطرح جوڑا ہے اور ٹائٹینیم پلیٹس اور اسکروز کس طرح ان کی ہڈیوں کو جوڑنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ڈاکٹڑ نے بتایا کہ ابھی ٹائٹینیم پلیٹس اور اسکروز کی مدد سے پیلوک بون کو کالر بون کے درمیان میں رکھی گئی ہے، یہ ابھی آپس میں جڑی ہوئی نہیں ہیں۔ دونوں ہڈیوں کا بون میرو، خون کی رگیں وغیرہ جب آپس میں ملیں گی، ایک دوسرے کو قبول کریں گی، جن ان کی دوستی ہوگی تب جاکر یہ ہڈیاں آپس میں مکمل طور پر جڑیں گی.اداکارہ نے فالو چیک اپ کی مذکورہ ویڈیو کا لب لباب مختصر اور دلچسپ کیپشن کے ذریعے مداحوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *