May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کا فون پر غزہ اور بحیرہ احمر میں سلامتی پر تبادلہ خیال

محمد بن سلمان وماكرون

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ٹیلیفون پر غزہ کی تازہ صورت حال، جنگ سے متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے اور بحیرہ احمر کی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماؤں نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور، بحیرہ احمر کی سلامتی، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا۔

فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے سلسلے میں فرانسیسی صدر دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ بات کی ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں دیر پا امن اور سلامتی کے لیے جنگ کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *