May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

کینیڈا کے وزیر احمد حسین نے کہا ہے کہ کینیڈا غزہ میں جہاز کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جیسے ہی ممکن ہوا غزہ میں امدادی سامان جہاز کے ذریعے پہنچانے کے اس منصوبے پر کام کر لیا جائے گا۔

احمد حسین نے کہا کہ امدادی سامان جہاز کے ذریعے پھینکنے کی یہ کوشش ہم خیال ملکوں کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔ جن میں اردن کے ساتھ اس بارے میں تبادلہ خیال جاری ہے۔

کینیڈین وزیر نے کہا غزہ میں ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھجوانے کی رفتار بہت سست ہے اور ٹرکوں کو جگہ جگہ روکنے سے اس میں مزید خلل آتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ہم جہازوں کے ذریعے کچھ امدادی سامان غزہ میں پھینک سکیں۔ انھوں نے کہا جب سے اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری ہے صرف رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان جارہا ہے اور وہ بھی بہت محدود تعداد میں ہے۔

کینیڈا نے اب تک جنگ سے متاثرہ علاقہ غزہ کے لیے پانچ ماہ کے دوران 74 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔ جبکہ جنوری میں اس نے 30 ملین ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *