April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/naturlens.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
US Treasury

امریکہ اور برطانیہ نے فلسطینی گروپ حماس سے منسلک چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا ہدف دو افراد اور تین گروپ ہیں جن کے متعلق یہ وضاحت کی گئی ہے کہ وہ حماس کو مالی وسائل فراہم کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور حماس کے لیے چندے جمع کرنے میں ملوث ہیں۔

دونوں ملکوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

محمکہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ بدستور حماس کی جانب سے دہشت گردی پر مبنی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں آن لائن فنڈریزنگ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے اس گروپ کو براست رقوم پہنچ جاتی ہیں۔

حماس کے مسلح دھڑے کا ایک جنگجو اس سال جولائی میں غزہ کی سرحد کے نزدیک ایک پریڈ میں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ کے بیرونی پابندیوں پر عمل درآمد سے متعلق دفتر کے ساتھ مشترکہ کوشش کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

یہ پابندیاں “غزہ ناؤ ” نامی تنظیم کو ہدف بناتی ہیں جس نے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے آن لائن فنڈ ریزنگ شروع کی ہوئی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یہ حماس کی کسی فنڈ ریزنگ پر چوتھی بار عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں۔

اکتوبر میں اسرائیل پر حماس کے حملے میں اسرائیل کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 250 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جن میں سے 130 سے زیادہ اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔

غزہ میں حماس کے کنڑول کی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 32000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں دو تہائی سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *